تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:14

گلوکارہ ملی سائرس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

جیو نیوز - لاس اینجلس… ہالی وڈ ینگ سنگر ملی سائرس کو جان سے مارے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد اسٹار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ملی سائرس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نفرت انگیز پیغامات دیکھے تو آگ بگولا ہوگئیں، اور اپنے پرستاروں سے معافی مانگتے ہوئے کھرا سا جواب بھی لکھ دیا، کہتی ہیں کہ وہ ہر ایک کی پسندیدہ سلبریٹی نہیں ہوسکتیں لیکن ایسی دھمکیاں برداشت نہیں کی جاسکتیں ،تاہم انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے اکاؤنٹ کو محفوظ بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.