1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:59
ایجنٹ ونود کے نئے گانے’پیار کی پنگی‘ کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…پٹودی کے نواب سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم، ایجنٹ ونود کے نئے گانے"Pyaar Ki Pungi " کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔پیار کی پنگی نامی اس گانے کو میکا سنگھ اور امیتابھ بھٹاچاریہ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی پریتم نے دی ہے۔ ایکشن،سسپنس اور جاسوسی کے گرد گھومتی فلم ایجنٹ ونود میں سیف کے مدِ مقابل انکی گرل فرینڈ کرینہ کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئی ہیں۔جیمز بونڈ 007 سیریزسے متاثرہوکر بنائی گئی یہ فلم23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔