1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:15
48سالہ ماڈل کیتھی آئرلینڈ دنیا کی امیر ترین ماڈل قرار
جیو نیوز - ڈبلن…این جی ٹی…ماڈلنگ کی دنیا میں نومی کیمبل سنڈی کریفورڈ سمیت کئی مایہ ناز ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے تعلق رکھنے والی کیتھی آئرلینڈ دنیا کی امیر ترین ماڈل بن گئی ہیں۔48سالہ کیتھی ناصرف خود350ملین ڈالر کی مالک ہیں بلکہ انکی کُل جائیداد کی قدر و قیمت بھی2بلین ڈالر لگائی گئی ہے۔مشہور جریدے فوربز کی جانب سے جاری گئی رپورٹ کے مطابق اپنی ذاتی قدر اور اثاثوں کی بنیاد پر کیتھی آئرلینڈ موجودہ دور میں بلاشبہ دنیا کی امیر ترین ماڈل کہلائے جانے کی حقدار ہیں جن کی آمدنی کا ذریعہ ماڈلنگ کیساتھ دنیا بھر میں انکے نام سے فروخت ہونے والے بیوٹی پروڈکٹس ہیں۔