2 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:59
ودیا بالن کی نئی فلم"کہانی"کے گانے’اکیلے چلوری“ کی ویڈیوریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی وو کی سپر ہٹ فلم ڈرٹی پکچر میں اپنی بولڈ اداکاری اور منفر در وپ سے چونکا دینے والی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم "کہا نی" کے گانے ’اکیلے چلو ری‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔Ekla Cholo Reکے بولوں پر مبنی یہ گانابھارت کے مایہ نازشاعرو موسیقاررابندرا ناتھ کے رابندراسنگیت سے لے کر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے سمیت فلم کی تمام موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔فلم "کہانی"میں ودیا بالن ایک حاملہ خا تون کا کر دار اداکر رہی ہیں جواپنے گمشدہ شو ہر کو ڈھونڈنے لندن سے بھارتی شہر کوکلکتہ آتی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سجوئے گھوش کی اس فلم میں بھی ودیا ایک چو نکا دینے والے روپ میں نظرآئیں گی جو9ما رچ کو سینما گھر وں کی زینت بنے گی۔