تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:15

امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہکا نئے ہیئر اسٹائل پر 24ہزار ڈالر کا خرچا

جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…امریکی پاپ گلو کارہ ریحانہ نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل پر چوبیس ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں ۔ذرا ئع کے مطابق ریحانہ اُس وقت نہایت پریشانی کا شکار ہو گئیںجب لندن کے ایک Spa میں بیوٹی باتھ کے دوران ان کے بالوں کا رنگ خراب ہو گیا جبکہ اگلے ہی روز انہیں ایک ٹی وی شو میں شرکت کرنا تھی ۔اس پریشا نی سے نمٹنے کے لیے ریحانہ نے فوری طور پر اپنے ہیئر اسٹا ئلسٹ کو لاس اینجلس سے لندن بلوایا اور چوبیس ہزار ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرتے ہوئے اپنے بالوں کو سنہرے رنگ میں رنگوا لیا ۔ واضح رہے کہ چوبیس سالہ گلوکارہ ماضی میں بھی کئی ہیئر اسٹائلز تبدیل کر چکی ہیںاور ان کی وجہ شہرت گلوکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بالوں کے رنگ اور انداز میں تبدیلی لانا بھی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.