تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:27

فلم آنکھیں کا بھی ری میک تیار کیا جائے گا

جیو نیوز - ممبئی …آجکل فلموں کے ری میک کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔اب خبر آئی ہے کہ 1993 کی بلاک بسٹر مووی آنکھیں کا بھی ری میک تیار کیا جائے گا۔ ہدایتکار پہلاج نہلانی اپی ہی فلم آنکھیں کا ری میک ریار کرنے والے ہیں جس میں مرکزی کردار گووندا اور چنکی پانڈے نے ادا کئے تھے۔اس دفعہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے شاہد کپور اوررنگویر کپور کو منتخب کیا گیا ہے۔اس بارے میں فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ انھوں رنگویر سے تمام معاملات طے کرلئے ہیں تاہم شاہد سے میٹنگ جلد ہوگی۔جس کے بعد فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوجائے گی۔اس بارے میں ہدایتکار کا یہ بھی دعوی ہے کہ آنھیں یہ ری میک اوریجنل فلم سے کہیں زیادہ دلچسپ اور مزیدار ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.