تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:43

ہالی ووڈ کی ایکشن فلم’ دی اوینجرز‘ کا نیا ٹریلر جا ری کر دیا گیا

جیو نیوز - لاس اینجلس… این جی ٹی… والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت مارویل اسٹوڈیوزکی نئی 3D فلم ’دی اوینجرز ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے ۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہا لی وو ڈ کے مشہور ایکشن کر دار وں کیپٹن امریکا،ہلک،آئرن مین،تھور،بلیک وڈواورہاک آئی پہلی با ر ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔رابرٹ ڈاؤنی جونےئر،اسکارلٹ جانسن اورکرس ایونز کی شکل میں مشہور ترین ایکشن کر دارو ں کو سمیٹے اس فلم کے ہدایتکار جوز ویہڈن ہیں جو 26اپریل کو برطانیہ اور4مئی کو امریکا سمیت دیگر ممالک میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔واضح رہے کہ اس فلم کی نمائش سے قبل ہی اسکے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے اور صرف دو دن میں اب تک6اعشاریہ6ملین سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.