4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:0
گولڈن مکا: سیف علی خان نے معاوضہ دگنا کردیا
جیو نیوز - ممبئی …فلمی پردے کے بعد حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بنتے ہوئے بزنس مین کو مُکاکیا رسید کیا پٹودی کے نواب سیف علی خان کی شہرت راتوں رات بلندی پر پہنچ گئی۔چھوٹے نواب بھی کیوں اس موقع سے فائدہ نہ اُٹھاتے انہوں نے فوراً اپنا معاوضہ ڈھائی کروڑ سے 5کروڑ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کے جھگڑے کے بعد انہیں ناصرف میڈیا اہمیت دے رہا ہے بلکہ ہر کوئی انہیں اپنے پراجیکٹس میں شامل کرنے کا خواہشمند نظر آرہا ہے لہٰذااپنی بڑھتی ہوئی ویلیو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنا معاوضہ بھی دگنا کردیا ہے۔