تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:28

بلوچ گلوکار بشیر بلوچ کو 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کردی گئی

جیو نیوز - کوئٹہ … بلوچستان کے وزیر مواصلات علی مدد جتک نے ممتاز بلوچ گلوکار بشیر بلوچ کو اعلان کردہ 5 لاکھ روپے فراہم کردیئے اور وعدہ کیا کہ وہ اس کے گھر کی تعمیر اور ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے سے متعلق بھی اقدامات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ علی مدد جتک نے بلوچ گلوکار کو 5 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تووہ آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے میڈیا اور حکومتی نمائندے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خود داری اس بات کی اجازت نہیں دیتی تھی کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں، اس لئے وہ ایوارڈز فروخت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ان جیسا ریکارڈ کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور اب جب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جب کوئی کام نہیں کرسکتے تو حکومت کو ان کا خیال رکھنا چاہئے۔ وزیر مواصلات علی مددجتک نے جیو نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا نے جس طریقہ سے مثبت کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ جیو نیوز پر رپورٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے اس کی مالی امداد کی، بشیربلوچ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور مالی امداد اس کا حق تھا اور مزید بھی مالی معاونت کا بندوبست کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.