تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:44

پریانکا چوپڑہ نے گلوکاری بھی شروع کردی

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ میں آجکل ایکٹر کم سنگر کا ٹرینڈ پروان چڑھتا نظر آرہا ہے۔اس کی تازہ ترین مثال ہیں پریانکا چوپڑا۔ خبر یں گرم ہیں کہ سلم اینڈ ٹرم لیڈی پریانکا چوپڑا آجکل اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزما نے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق پریانکا کا میوزک البم جلد ہی منظر عام پرآنے والا ہے اور یہی نہیں پریانکا آجکل باقاعدہ میوزک کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں اور شوق کا عالم یہ ہے کہ وہ فلم کے سیٹ پر بھی اپنے استاد کو بلاکر فارغ وقت میں ان کے ساتھ ریاض جاری رکھتی ہیں۔ ویل ڈن پریانکا ،اگر ایکٹنگ کیریئر خطرے میں پڑ بھی گیا تو میوزک کیرئیر کے ساتھ ضرور لائم لائٹ میں رہ سکیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.