5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:0
سونی میوزک کی 50 ہزار میوزک فائلز چوری ،بیشتر مائیکل جیکسن کے گانے ہیں
جیو نیوز - لاس اینجلس …سونی میوزک کے کیٹلاگ سیکشن سے 50 ہزار میوزک فائلز چوری ہوگئی ہیں جن میں سے بیشتر مائیکل جیکسن کے گانے ہیں۔ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہیکرز نے سونی میوزک کی کیٹ لاگ کو ہیک کرلیا ہے۔ان میوزک فائلز میں سے بیشتر مائیکل جیکسن کے گانے ہیں جن کے حقوق پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں۔ان فائلز کو غیر قانونی طور پر ڈاوٴن لوڈ کرکے چرایا گیا ہے۔ سونی کی فائلز کو میوزک کا خزانہ کہا جاتا ہے اور اس نوعیت کی غفلت بہت بڑی بات ہے۔