6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 5:16
پیرس فیشن ویک میں 80کی دہائی کے ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - پیرس. . . . . . .پیرس فیشن ویک میں اطالوی ڈیزائینرز نے 80کی دہائی میں پہنے جانیوالے ملبوسات کی نمائش کی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔پیرس میں فیشن ویک جاری ہے جس میں دنیا بھر کے ڈیزائینرز نت نئے ملبوسات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اٹلی کے ڈیزائینرز نے 80 کی دہائی میں امریکا میں مقبول ڈیزائنز کی شاندار نمائش کی۔ فر والے پارٹی ڈریسز اور اس کے اوپر شفون کے گاون پہن کر جب ماڈلز نیریمپ پر جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔