6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:17
’ڈھنکا چکا‘پر 4428 ڈانسرز کا بیک وقت رقص کا عالمی ریکارڈ
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…ممبئی میں 4ہزار428ڈانسرز نے سلمان خان کے ہٹ گانے’ڈھنکا چکا‘پر ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آج کل فلم کے گانوں کو بے حد اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور نئی آنے والی فلموں سے ایک کے بعد ایک ہٹ گانا شائقین میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ایسا ہی ایک گانا بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی فلم ریڈی کا’ ڈھنکا چکا‘ ہے جو اتنا مقبول ہوا کے لوگ بے اختیار اس کی دُھنوں پر جھوم اٹھتے نظر آئے۔گانے کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، بھارت کے شہر ممبئی میں سب سے بڑے بالی ووڈ ڈانس کا اہتمام کیا گیا جس کے شرکاء نے ڈھنکا چکا پر اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس خاص کاوش کے تحت 4ہزار428 افراد نے3منٹ تک معروف کوریو گرافر کی نگرانی میں اس گانے پر ڈانس کیاجسے بیک کئی افراد کی ایک ہی گانے پر ڈانس کی حیثیت سے موقع پر ہی تسلیم کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کر دیا گیا۔