7 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:17
سلمان خان کی فلم دبنگ کا سیکیول سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا
جیو نیوز - ممبئی این جی ٹی…بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشہور فلم دبنگ کا سیکیول اس سال کے اختتام پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سال سلمان خان کی دو فلمیں متوقع ہیں جن میں ”ایک تھا ٹائیگر “جسے جون کے مہینے میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب سلمان کی سپر ہٹ فلم ”دبنگ “کے سیکیول” دبنگ 2“جسے عید پر ریلیز کیا جا ناتھا نا معلوم وجوہات کی بنا پر اب دسمبر کے آخری ہفتے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔