تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:1

ودیا بالن اور سلمان خان نے نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا

جیو نیوز -
ممبئی…دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری مانی جانیوالی بالی ووڈ میں اعلان کیا گیا ہے نیشنل فلم ایوارڈز کا، جس میں میدان مارا ہے ودیا بالن اور سلمان خان نے۔انسٹھویں نیشنل فلم ایوارڈ میں فلم ڈرٹی پکچر میں اداکاری پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ مراٹھی اداکارگریش کلکرنی نے فلم دییول میں اداکاری کے صلے میں حاصل کیا،ایوارڈ کا اعلان ایک نیوز کانفرنس میں کیا گیا ہے،سلمان خان کی پیش کردہ فلم چلڑ پارٹی کو بچوں کی بہترین فلم اور بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈز کا حقدار مانا گیا ہے بہترین بچہ اداکار کا نیشنل ایوارڈ چلڑ پارٹی اور اسٹینلے کا ڈبہ کو شیئرنگ میں دیا گیا ہے،بہترین اسپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ شاہ رخ خان کی فلم را ون کو ملا ہے جبکہ زندگی نہ ملے گی دوبارہ نے حاصل کیا ہے اپنے گانے سینوریتا پر بہترین کوریو گرافی کا نیشنل ایوارڈ،سماجی موضوعات پر بنی فلموں میں کشمیری بچے کی کہانی پر مبنی فلم انشااللہ فٹبال اور مائنڈ اسپیس نے نیشنل ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.