8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:2
ایکتا کپور کی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلاکا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی …پولیس انکاؤنٹرز کی کہانی بیان کرتی2007کی بالی ووڈ فلم "شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا" کے سیکوئل"شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا"کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکار سنجے گپتا کی اس فلم کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں انیل کپور،تشار کپور،جان ابراہم، کنگنا رناوٹ اور سونو سوڈ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔1982میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے پہلے انکاؤنٹرمرڈر سے شروع ہونے والی یہ کہانی بمبئی میں گینگ انکاؤنٹرز کی عکاسی کرتی ہے۔ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اور حالیہ دی ڈرٹی پکچر کے بعد ایکتا کپور کی یہ فلم7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔