8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:18
امریکی اداکار میاں بیوی ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل
جیو نیوز - لاس اینجلس … ایمی ایوراڈ جیتنے والے امریکی اداکار میاں اور بیوی کو ہالی وڈ واک آف دی فیم میں شامل کر لیا گیا۔ اداکار William Macy اور ان کی اہلیہ اداکارہ Felicity Huffman ہالی ووڈ واک آف دی فیم میں اعزاز پانے والے 2463 اور 2464 ویں سٹار ہیں۔لاس اینجلس میں تقریب کے دوران دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ اور اپنے اپنے اسٹار کے ساتھ تصاویر کھینچوائی۔اس موقع پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ہالی ووڈ واک آف دی فیم میں دوسری بار ایک ساتھ ایک شادی شدہ جوڈے کو سٹار کا اعزاز ملا۔ایمی کی جانب سے اداکارہ Huffman کو کامیڈی ڈرامہ سیریل Desperate Housewives میں بہترین اداکارہ اور ولیم کو ٹی وے کے لئے بنائے گئے فلم Door to Door میں بہتریں مرکزی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔