تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:46

چُھک چُھک کرتی آئی گاڑی، ماڈلز کو ساتھ لائی گاڑی

جیو نیوز - پیرس… پیرس میں فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں جہاں روزانہ معروف ڈیزائنرز اپنی نئی کلیکشن نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں۔گذشتہ روز پیرس فیشن ویک میں مشہورڈیزائنرLouis Vuittonکے ملبوسات پیش کرنے کے لیے انوکھا راستہ اختیار کیا گیا۔ریمپ کے گھپ اندھیرے میں چُھک چُھک کرتی آئی ایک ریل گاڑی جس میں سے ماڈلز اُترتی ریل گاڑی کے سنہرے دور کی عکاسی کرتی نظر آئیں۔جیکٹس ،کوٹس اور اسکرٹس پہنی ماڈلز ٹرین کیساتھ ساتھ ریمپ پر اپنے ملبوسات کی دلکشی بکھیرتی آڈینس سے داد وصول کرنے میں کامیاب رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.