تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:18

ساجد خان کی کامیڈی فلم ہاؤس فُل ٹو کے نئے گانوں کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…فلمساز و ہدایتکار ساجد خان کی فلم ہاؤس فُل ٹو دی ڈرٹی ڈزن کے نئے گانے"Right Now Now"کی وڈیو ریلیز کردی گئی۔ اس گانے کی وڈیو میں اکشے کمار جان ابراہم اوررتیش دیش مکھ کو اپنی ہیروئنز آسن،جیکولین فرنانڈس اورزرین خان کیساتھ ڈانس کرتے دکھایاگیا ہے۔2010کی فلم ہاؤس فل کا سیکوئل ہاؤس فل ٹو دی ڈرٹی ڈزن ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں اکشے کمار،جان ابراہم،آسن ،جیکولین فرنانڈس،زرین خان، بومن ایرانی اور رتیش دیش مکھ سمیت کئی اہم اداکارکام کررہے ہیں۔اسٹار کاسٹ پرمشتمل یہ فلم5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.