9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:30
جان ابراہم کو تیز رفتارڈرائیونگ 15دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا
جیو نیوز - ممبئی… بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم کو تیز رفتارڈرائیونگ کرنے کے کیس میں پندرہ دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ دو ہزار چھ میں جان ابراہم کی بائیک سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے دو بچے زخمی ہوگئے تھے جس کا مقدمہ ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا۔آج ممبئی کی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے انھیں پندرہ دن کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنایا ہے۔