تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:3

جیمز کیمرون بحرالکاہل کی گہرائی میں غوطہ خوری کی تیاریوں میں مصروف

جیو نیوز - نیویارک … ہالی وڈ کے مایہ ناز فلمساز و ہدایتکار جیمز کیمرون ایک انوکھے انداز کی مہم جوئی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ کامیاب ترین فلمیں بنانے کا ریکارڈ رکھنے والے جیمز کیمرون بحرالکاہل کی گہرائی میں غوطہ خوری کرنے اور دنیا کے گہرے ترین مقام ماریانا ٹرنچ میں جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ شوق انہیں فلم ٹائی ٹینک کے وقت سے ہے جسے اب وہ عملی شکل دینا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں کیمرون ایک خاص قسم کی آبدوز استعمال کریں گے، وہ گزشتہ 50 برسوں میں ماریانا ٹرنچ جانے والے پہلے انسان ہوں گے اور 11 ہزار میٹر گہرائی میں 6 گھنٹے سے زائد وقت گزاریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.