تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مارچ 2012
وقت اشاعت: 6:30

شرمین عبید چنائے کا کراچی آمد پر شاندار استقبال

جیو نیوز - کراچی … آسکر کی 84 سالہ تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی قابل فخر بیٹی شرمین عبید چنائے کی کراچی آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔شرمین عبید کو دستاویزی فلموں کے کئی اعزازات سمیت ایمی ایوار ڈ سے بھی نوازا گیا ہے جبکہ شرمین عبید چنائے کو دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ پر آسکر ایوارڈ دیا گیا۔کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ آسکر ایوارڈ پاکستان پہنچ گیا ہے۔شرمین عبید کا کہنا تھا کہ آسکر ایوارڈ ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے اعزاز حا صل کرنے پر بہت خوشی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.