10 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:19
فلم کا معاوضہ، سلمان خان کا شاہ رخ سے ایک روپئے زائد لینے پر اصرار
جیو نیوز - ممبئی… بالی ووڈ انڈسٹری کے دو خانوں کے درمیاں شروع ہونے والی لڑائی کس حد تک پہنچ سکتی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔کترینہ کیف نے کچھ عرصہ قبل ہی کہا کہ اب وہ سلو بھائی اور بادشاہ کے درمیاں لڑائی کو ختم کرائیں گی۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی لڑائی شروع بھی کترینہ کیف کی سالگرہ کی تقریب سے شروع ہوئی۔ دونوں خانوں کے درمیاں اب مقابلہ فلم کے معاوضے پر بھی ہوگیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق سلمان خان کو ادیتیا چوپڑا نے اپنی نئی فلم کے لئے سائن کرنے کو کہا اور جب معاملہ پیسوں تک پہنچا تو سلمان نے کروڑوں کی بات کئے بنا بس ایک بات کردی کہ وہ تو شاہ رخ خان سے ایک روپیہ زیادہ لینگے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں حریف ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں کروڑوں روپے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرنے کے بجائے اب ایک روپے سے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔