15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 6:44
لاہور: فیشن ویک کا دوسرا روز،6 ڈیزائنرز کی تخلیقات پیش
جیو نیوز - لاہور ... لاہور میں جاری فیشن ویک کے دوسرے روز چھ ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات شائقین کے سامنے پیش کیں۔پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام فیشن ویک میں رنگا رنگ ملبوسات کے علاوہ ماڈلز کے زیوارت اور میک اپ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، آصفہ اور نیبل کی کلیکشن بھی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ڈیزائنر عامر بلال نے بچوں کے تیارکردہ کلیکشن کی نمائش کی۔