تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 12:21

سلمان خان ہارر کامیڈی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

جیو نیوز - ممئی…این جی ٹی…بالی ووڈ ہیروسلمان خان ایکشن کے بعد اب ہاررکامیڈی (Horror Comedy)فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کی پروڈیوس کردہ نئی ہارر کامیڈی فلم کے پروجیکٹ میں بطور ہیرو کام کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کے نام اور دیگر کاسٹ کا تا حال فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ سہیل خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ان کی پروڈیوس کردہ ایکشن فلم شیر خان کی ریکارڈ نگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے اب اس کی جگہ سلمان خان ان کی نئی ہارر فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ واضح رہے کہ دوسری جانب سلمان خان آج کل ارباز خان کی سپرہٹ فلم دبنگ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جسے اس سال دسمبر تک سنیماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.