18 اپریل 2012
وقت اشاعت: 17:45
ڈرٹی پکچر کا ری میک، وینا ملک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی
جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی متنازع مگر کامیاب ترین فلم ڈرٹی پکچر کی ری میک بن رہی ہے جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں اور اس ری میک میں کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک ہیروئین ہوں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ودیا بالن کی طرح ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جس میں عورت کا کردار مرکزی ہو۔ وینا ملک کی یہ خواہش بہت جلد پوری ہورہی ہے کہ انہیں ودیا بالن کو ہٹ کردینے والی فلم ڈرٹی پکچر کے ساوٴتھ انڈین ری میک میں سلک کا کردار دیا جارہا ہے، جو ودیا بالن نے پہلی ڈرٹی پکچر میں ادا کر کے دھوم مچائی تھی، وینا ملک نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے اور وہ جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری تک رسائی پر بہت خوش بھی ہیں۔