تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:9

سیف علی خا ن کی بیٹی کو بھی فلمو ں کی پیشکش

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ فلمسا ز ان دنو ں جس نئے چہرے کو اپنی فلموں میں لینے کے لیے بے تا ب ہیں وہ کو ئی اور نہیں بلکہ سیف علی خان کی بیٹی سا رہ ہیں ۔ سو لہ سا لہ سارہ حال ہی میں ایک معروف میگزین کے سر ورق پر کیا نمو دار ہوئیں فلمسازوں کی ہا ٹ فیورٹ بن گئی ہیں اور فورا ً ہی انہیں کئی فلموں کی پیش کش کر دی گئی ہے ۔ سیف علی خان کے خا ندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ فی الحال اداکار ی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں بلکہ وہ میڈیکل کی اعلی تعلیم حاصل کر نا چاہتی ہیں ۔دیکھنا یہ ہے کہ ادا کار خاندان کی یہ بیٹی اپنے لیے کونسا شعبہ چنتی ہے اور کو ن سا فلمساز انہیں بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے پر آما دہ کر پا تا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.