تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2012
وقت اشاعت: 19:38

لیڈی گاگا مین ان بلیک 3 میں خلائی مخلوق کے روپ میں نظر آئیں گی

جیو نیوز - نیویارک … مقبول امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا مشہور فلم مین ان بلیک کے سلسلے کی تیسری فلم میں خلائی مخلوق کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔ تھری ڈی سائنس فکشن کامیڈی ”مین ان بلیک تھری“ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ ریلیز سے کچھ دن قبل بھی اس کی فلمبندی جاری ہے اور پوپ سینسیشن لیڈی گاگا فلم میں کام کرنے کو تیار ہیں وہ بھی ایک ایلین (خلائی مخلوق) کے رول میں۔ ان کی اسپیشل اپئیرنس جلد فلمبند کی جائے گی اور ان کے ساتھ ساتھ اس میں نو عمر گلوکار جسٹن بیبر بھی نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے سلسلے کی ہر فلم میں سیلیبریٹیز اسپیشل اپئینرسز کرتے آئے ہیں، جن میں سلویسٹر اسٹالون، مائیکل جیکسن، جیورج لیوکس، ڈینی ڈی ویٹو اور ٹم برٹن کے نام قابل ذکر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.