تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:18

شاہد کپور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ انجوائے کررہی ہوں، پریانکا چوپڑا

جیو نیوز - ممبئی … بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ شاہد کپور کے ساتھ فلم ”تیری میری کہانی“کی فلمبندی ان کیلئے ایک دلچسپ مرحلہ ہے جسے وہ خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ 2009ء میں فلم میں ساتھ کام کرتے کرتے پریانکا چوپڑا اور شاہد کپور ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم یہ محبت زیادہ عرصے برقرارا نہ رہی۔ بریک اپ کے بعد یہ دونوں دوبارہ کاسٹ کیے گئے ہیں، تیری میری کہانی نامی فلم میں جس کی شوٹنگ آجکل جاری ہے، پریانکا چوپڑا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ یہ تجربہ انجوائے کر رہی ہیں، جس کی وجہ ہے ان کے اور شاہد کپور کے کام کرنے کے اسٹائلز جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی میں یہ دونوں ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے لیکن اپنی پرسنل لائف کو فلم سیٹس پر اثرانداز نہیں کرنے دیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.