23 اپریل 2012
وقت اشاعت: 13:21
ہاوٴس فل 2 نے اکشے کمار کو سو کروڑ کلب کا ممبر بنادیا
جیو نیوز - ممبئی… ہاوٴس فل 2 میگا ہٹ ثابت ہوئی اور اکشے کمار بھی بلا آخر سو کروڑ کلب کے ممبربن گئے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ اکشے کمار کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ اب وہ بھی شامل ہوگئے ہیں سو کروڑ کلب میں ۔ اس سے پہلے دبنگ ہیرو سلمان خان، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن بھی اپنی فلموں سے سو کروڑ کما چکے ہیں اور اب اس کلب میں شامل ہوگئے ہیں اکشے کمار کیونکہ ان کی فلم ہاوس فل ٹو ثاب ہوئی ہے میگا ہٹ ۔