24 اپریل 2012
وقت اشاعت: 4:52
نیویارک میں ہوا فلم دی پائریٹس بینڈ آف مس فٹس کاپریمیر
جیو نیوز - نیویارک. . . . ہالی وڈ کی نئی اینی میٹڈڈ فلم دی پائریٹس بینڈ آف مس فٹس کاپریمیئرنیویارک میں ہوا۔ نیویارک میں فلم کے پریمیر کی رنگارنگ تقریب میں اداکار ہیوگرانٹ، جوپینٹولیانواورہدایت کار پیٹرلارڈ نے شرکت کی۔ریڈ کارپٹ پر مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کاشانداراستقبال کیا۔ہالی وڈکی یہ پہلی فلم ہے جس کے مرکزی کردارپر اداکارہیوگرانٹ نے اپنی آوازڈب کرائی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے کارٹونک کردارکے گردگھومتی ہے جوشوقیہ قزاق بنتاہے اورسال کابہترین پائریٹ بننے کی کوشش کرتاہے۔تھری ڈی اینیمیٹڈڈفلم دی پائریٹس بینڈ آف مس فٹس ستائیس اپریل سے امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔