تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اپریل 2012
وقت اشاعت: 23:26

میں پاکستان آ سکتی ہوں تو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھی آنا چاہیے،اداکارہ شبنم

جیو نیوز - لاہور…ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ لاہورکے ساتھ انکی سنہری یادیں جڑی ہیں ،یقین نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں، میں پاکستان آ سکتی ہوں تو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھی آنا چاہیے۔اداکارہ شبنم نے یہ بات کراچی سے لاہورآ مد پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔اداکارہ شبنم کا کہناتھا کہ وہ ایک ہفتہ لاہورمیں قیام کرینگی، اس تاریخی شہر سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں ، لاہور آ کر احساس ہوگیا ہے کہ لوگ کتنا پیار کرتے ہیں۔ انکا کہناتھاکہ وہ پاکستان آ سکتی ہیں توبنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھی آنا چاہیے، اسے یہاں کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال پر شبنم نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم میں کام کرنے کو تیار ہیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ فلم بناکون رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.