تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اپریل 2012
وقت اشاعت: 21:15

”جی آئی جو۔ ری ٹیلی ایشن“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک … ہالی ووڈ کی ایکشن پیکڈ فلم جی آئی جو سلسلے کی نئی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، تاہم فلم کی تشہیر شروع کردی گئی ہے۔ ڈووین جونسن المعروف دی روک ریسلنگ رنگ میں ہو یا سلور اسکرین پر ان کے ایکشن دیکھنے والے کو متوجہ کر ہی لیتے ہیں، اب یہ ایکشن فلم بین دیکھ سکیں گے ان کی نئی فلم ”جی آئی جو۔ ری ٹیلی ایشن“ میں۔ ایکشن فلموں کے مایہ ناز ہدایت کار جون ایم چو کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے ایک اور ایکشن اسٹار بروس ولس، چیننگ ٹیٹم اور رے پارک سمیت کئی اسٹارز نظر آئیں گے۔ فلم ریلیز ہوگی 29 جون کو تاہم ”جی آئی جو۔ ری ٹیلی ایشن“ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.