تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:9

امیتابھ بچن کی ریکھا کے ساتھ پھر فلم کرنے کی خواہش ،اچھی آفر کے منتظر

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی سپر اسٹارامیتابھ بچن نے دعویٰ کیا ہے کہ اچھی فلم آفر کیے جانے پر وہ ریکھا کے مدمقابل بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ 70 اور80 کی دہائیوں میں بالی ووڈ پر راج کرنے والے امیتابھ بچن اور ریکھااس دوران کئی سپر ڈپر ہٹ فلموں میں ساتھ بھی نظر آئے اور ان کا افئیر ہیڈلائنرز کی شان بنا رہا۔1981کی فلم سلسلے ان کی آخری فلم تھی جس میں میں امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن نے بھی کام کیا تھا۔اس کے بعد بگ بی اور ریکھا نے قطع تعلق کر لیا اور تب سے اب تک نہ انہوں نے ساتھ کام کیا ہے نہ ہی کبھی کہیں ساتھ نظر آئے ہیں۔ لیکن امیتابھ سے جب حال ہی میں پوچھا گیا کہ اگر انہیں آفر آئے تو کیا وہ ریکھا کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چائیں گے تو انہوں نے کہا کہ انہیں فلم پسند آئے تو وہ ایسا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.