تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:18

میرا کیخلاف بیان دینے والا میرا والد نہیں، کوئی اور ہے، منگیتر میرا

جیو نیوز - لاہور … اداکارہ میرا کے منگیتر نوید پرویز نے کہا ہے کہ میرا معصوم ہے،اس کے خلاف بیان دینے والا ان کا والد نہیں، کوئی اور ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا کے منگیتر نوید پرویز کا کہنا تھا کہ میرا کے ساتھ رشتہ ان کے والد اور فیملی کی رضامندی سے ہوا، سب اس پر بہت خوش ہیں ، میڈیا پر اس رشتے کے خلاف بیان دینے والے شخص کو وہ نہیں جانتے۔ نوید پرویز کا کہنا تھا کہ میرا معصوم اور غیر شادی شدہ ہے، وہ عتیق الرحمان کو بھی نہیں جانتے ، عتیق کے مقدمے کا اثر ان کی شادی پر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرا سے شادی کی تاریخ کا فیصلہ اہل خانہ کی مرضی سے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.