تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2012
وقت اشاعت: 7:11

لیڈی گاگاکے لبوں کوچھونیوالاچائے کاکپ75000 ہزارڈالرمیں نیلام

جیو نیوز - ٹوکیو. . .. جاپان میں چائے کے اْس کپ کی قسمت جاگ اٹھی جسے منفرد امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے لبوں سے لگایا تھا۔ چینی ساختہ چائے کا کپ لیڈی گاگا نے گذشتہ سال جاپان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران استعمال کیا تھا جو 75 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔ کپ کی نیلامی کے لئے آن لائن بولی کا عمل ایک ہفتے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ نیلامی کا آغاز 737 ڈالر سے ہوا اور مجموعی طور پر 1300 سے زیادہ بولیاں لگائی گئیں۔ کپ کی نیلامی سے حاصل ہونیوالی 75 ہزار137 ڈالر کی رقم سے ایسے نوجوان جاپانی آرٹسٹوں کی مدد کی جائے گی جو امریکا میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.