تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2012
وقت اشاعت: 7:39

سائنس فکشن فلم مین ان بلیک تھری کا ٹوکیو میں پریمیئر

جیو نیوز - ٹوکیو ... ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم مین ان بلیک۔تھری کا پریمیئر ٹوکیو میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پسندیدہ فن کاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے،اداکار ول اسمتھ اور ٹومی لی جونز یکجا ہوئے ہیں ایک مرتبہ پھر مین ان بلیک تھری میں۔ ان کے ساتھ نئے اداکار جوش برولنِ بھی جلوہ گر ہوں گے۔ٹوکیو میں ہوئے پریمیئر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فلم میں ایجنٹ جے کا کردار ادا کیاہے ول اسمتھ نے اور ایجنٹ کے بنے ہیں ٹومی لی جونز۔ فلم کے ڈائریکٹر بیری سونن فیلڈ کا کہنا ہے کہ مین ان بلیک سیریز کی تینوں فلموں میں مین ان بلیک تھری سب سے بہترین اور منفرد فلم ثابت ہوگی۔ یہ فلم تھری ڈی میں بھی پیش کی جائے گی اور اس پر انہوں نے مسلسل 26 ماہ تک کام کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.