تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2012
وقت اشاعت: 17:34

واپسی کیلئے ہمت ہیلی بیری اور انجیلینا جولی نے دلائی،کرشمہ

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ میں اپنی واپسی کو بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے ہالی ووڈ کی دو اداکاراؤں کے نام کیا ہے، کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ واپسی کی ہمت ہیلی بیری اور انجیلینا جولی نے دلائی ہے۔رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ذاتی زندگی کو اپنے کیرئیر پر ترجیح دیتے ہوئے کرشمہ کپور نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ لولو کے دو بچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی دیکھ بھال ان کی سب سے پہلی ترجیح ہے اور رہے گی، تاہم کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلمی دنیا میں واپسی کا ارادہ انہوں نے انجیلینا جولی اور ہیلی بیری سمیت دیگر ہالی ووڈ ایکٹریسز کو دیکھ کر کیا ہے ،جوکیرئیرز کے ساتھ ساتھ بچے بھی بخوبی پال رہی ہیں۔ کرشمہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کبھی بھی محسوس ہوا کہ وہ کیرئیر سے یا بچوں سے انصاف نہیں کر پا رہیں تو وہ ایک بار پھر فلمز چھوڑ دیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.