تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2012
وقت اشاعت: 22:29

علی ظفر کوکینز فلمی میلے میں شر کت کی دعوت مل گئی

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ فلم انڈسٹر ی میں اپنی صلا حیتیں منوانے کے بعد علی ظفر اب عالمی فلم نگر ی میں بھی جگہ بنا نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں ۔فلمی دنیا کے معتبر ترین میلے کینز کی انتظا میہ کی جانب علی ظفر کوبھی اس سا ل میلے میں شر کت کی دعو ت دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق علی اس وقت با لی ووڈ کی کئی فلموں کی شو ٹنگ میں مصر وف ہیں لیکن کینزمیں شرکت کر نے کے لیے وہ اپنا شیڈول تبدیل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کینزفلمی میلے میں شمولیت کی دعوت ملنا دنیا بھر کے فلمی اسٹا رز کے لیے با عث ِ افتخا ر سمجھا جا تا ہے اور انڈین فلم انڈسٹر ی میں سے بھی آج تک گنے چنے اداکاروں نے ہی اس میلے میں شرکت کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.