17 مئی 2012
وقت اشاعت: 7:9
65 ویں کانزفلم فیسٹول کا آغاز،ریڈ کارپٹ پر اسٹارز کے جلوے
جیو نیوز - کینز. . . .فرانس میں دنیائے فلم کے سب سے بڑے میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ جنوبی فرانس کے قصبے کینز میں 65 ویں کینز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی میزبان فرانسیسی اداکارہ Berenice Bejo تھیں۔ فلم سے وابستہ شخصیات تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں تو بڑی تعداد میں مداح اْن ایک جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ میزبان نے نو رکنی جیوری کا اعلان کیا جو مین کامپیٹیشن میں شریک بہترین فلموں کے لئے گولڈن پام ایوارڈ کا فیصلہ کرے گی۔ جیوری کے سربراہ ایکٹر اور ڈائریکٹر Nanni Moretti ہیں۔ اس سال گولڈن پام ایوارڈ کے لئے 22 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جنہیں 4300 فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر فلموں کی نمائش کا باضابطہ آغاز ہالی وڈ کے ڈائریکٹر ویس اینڈرسن کی نئی فلم مون رائز کنگ ڈمmoonrise kingdomسے ہوا۔رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور کینز فلم فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گاجس کے دوران تقریباً 30 ممالک کی 91 فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔