تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 مئی 2012
وقت اشاعت: 6:33

چلی میں مائیکل جیکسن کے ملبوسات کی نمائش

جیو نیوز - سانتیاگو ... آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے ملبوسات دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں مائیکل جیکسن کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ گلوکار کے ملبوسات کا دیدار کیا مائیکل جیکسن کو دنیا سے رخصت ہوئے تقریباً 3برس بیت گئے مگر ان کے مداح آج بھی مائیکل جیکسن سے وابستہ ہر چیز سے لگاوٴ رکھتے ہیں۔ پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں ، جن کے لیے دنیا کے مختلف شہروں میں مائیکل جیکسن کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں یہ نمائش چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں جاری ہے۔ نمائش کے بعد یہ ملبوسات امریکا میں نیلام کر دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.