24 مئی 2012
وقت اشاعت: 16:12
پریتی کو اپنے بچپن کے کردار کیلئے ڈمپل والی بچی کی تلاش
جیو نیوز - ممبئی…بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے چہرے پر ڈمپل ان کی پہچان مانا جاتا ہے لیکن خوبصورتی کی یہ علامت آج کل ان کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ پریتی کی فلم عشق ان پیرس کی شوٹنگ آجکل جاری ہے۔ فلم میں ان کے بچپن کے کردار کو فلمانے کے لیے چار سے سات سال کی عمر کی ایک بچی کی تلاش ہے اور اس تلاش نے پریتی اوران کے کاسٹنگ ایجنٹس کافی پریشان کردیا ہے۔ اس بارے میں ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے بتایا ہے کہ کئی بچیاں ان کے کاسٹنگ ایجنٹس کو ملی ہیں جن کی شکل پریتی سے ملتی ہے لیکن ان کے دائیں گال پر ڈمپل نہ پڑنے کے سبب وہ اس رول میں کاسٹ نہیں کی جا سکتیں۔ اس سبب پیدا ہونے والی شوٹنگ میں تاخیر کے سبب پریتی کافی پریشان ہیں۔