28 مئی 2012
وقت اشاعت: 13:55
اداکارہ ریما کا شوہر کے ہمراہ شوکت خانم اسپتال کا دورہ
جیو نیوز - لاہور… اداکارہ اور ہدایت کارہ ریمانے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسراسپتال کادورہ کیا،انہوں نے کینسر کے مریضوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ شوکت خانم میموریل کینسراسپتال پہنچیں تواسپتال انتظامیہ نے ان کااستقبال کیا،اس موقع کینسر کے مریض بچوں نے انہیں گلدستے اور شادی کی مبارک باد کاکارڈ پیش کیا،،بعد میں ریما اور ان کے شوہر اسپتال کی مختلف وارڈز میں گئے،جہاں انہوں نے مریضوں میں تحائف تقسیم کئے۔ ادکارہ ریما کا کہناتھاکہ کینسر کے مریضوں کی عیادت اور خدمت کرنا وہ اپنا فرض سمجھتی ہیں،ان کے شوہرڈاکٹر طارق شہاب نے شوکت خانم اسپتال کی تعریف کی،،انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کینسر کا جدید اسپتال دیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔