29 مئی 2012
وقت اشاعت: 20:53
کترینہ دبنگ ہیروسلمان خان کی نئی انسٹرکٹر
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان جو کئی بی ٹاؤن اداکاروں کو فٹنس ٹریننگ کی ٹپس دیتے آئے ہیں آجکل باربی ڈول کترینہ سے فٹنس ٹریننگ لے رہے ہیں۔ہوگئے نا حیران،لیکن یہی سچ ہے سلمان خان آجکل کترینہ کے ساتھ یش راج بینرز کی فلم "اِک تھا ٹائیگر"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس مصروف شیڈول میں انہیں فٹنس ٹپس اور کوئی نہیں، کیٹ دے رہی ہیں۔کترینہ ناصرف اس بات کا پورا دھیان رکھ رہی ہیں کہ سلو میاں فلم میں اپنے کردار کے حساب سے باڈی بنائیں بلکہ ٹریننگ کا بہت زیادہ دباؤ بھی نہ لیں۔یہ بات صرف یہیں ختم نہیں ہورہی کترینہ کی ورک آؤٹ اور فٹنس ٹپس سے سلمان بھی بیحد متاثر نظر آرہے ہیں اور انہیں اپنی فل ٹائم انسٹرکٹر بنانے پر بھی غور کرنے لگے ہیں۔