30 مئی 2012
وقت اشاعت: 11:50
کرینہ کے سوکروڑ کلب کے ریکارڈ کو خطرہ لاحق، مگر کس سے؟
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ میں سو کروڑ کے کلب میں سب سے زیادہ فلمیں ہونے کا اعزاز کرینہ کپور کے پاس تھا۔لیکن کرینہ کے اس اعزاز کو اب ایک اور حسینہ چیلنج کرنے آرہی ہیں۔ بالی ووڈ میں کمائی کے لحاظ سے کرینہ کا خوب چرچا ہے اور کیوں نہ ہو، اُن کی چار فلمیں گول مال تھری، روان، تھری ایڈیٹس اور باڈی گارڈ سو، سو کروڑ روپے کما کر اپنا سکہ جما چکی ہیں۔ لیکن بیبو کا سو کروڑ کا ریکارڈاب خطرے میں ہے اور خطرہ بھی اسے کترینہ سے نہیں بلکہ کسی اور حسینہ سے ہے،وہ حسینہ ہیں گجنی فیم آسن۔آسن کی گجنی ، ریڈی اور ہاوٴس فل ٹواب تک سو سو کروڑ روپے کما چکی ہیں۔اور کہا جا رہا ہے کہ بول بچن کی کامیابی سے آسن کرینہ کا حساب برابر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔دوسری طرف کرینہ بھی اس خطرے سے بے خبر نہیں۔ان کی فلم’ ہیروئن‘ اور ’تلاش‘ آسن کی ’بول بچن‘ کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔اب سو کروڑ کی اس دوڑ میں کون بازی مارے گا اورکون منہ کی کھائے گا۔اس کافیصلہ کرینہ اور آسن کی نئی فلمیں ہی کریں گی۔