تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2012
وقت اشاعت: 19:20

پہلے انکار پھر اقرار،کرینہ عمران ہاشمی کے مدِ مقابل کام کرنے پرراضی

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…ایسا کیا ہوا کہ کرینہ کا کرن جوہر کو انکار اقرار میں تبدیل ہوگیا؟کرینہ کپور کرن جوہر کی اگلی فلم میں عمران ہاشمی کے مدِ مقابل کام کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرن جوہر اور ایکتا کپور کی مشترکہ فلم میں کرینہ کپور نے پہلے عمران ہاشمی اور نئے ہدایتکار کا بہانہ پیش کرتے ہوئے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔لیکن شایدعمران ہاشمی کی حالیہ کامیابیوں اور کرن جوہر کی ممکنہ ناراضگی نے کرینہ کو اپنا ارادہ بدلنے پر مجبور کردیا ہے جبھی تو اب وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بیحد بے چین نظر آرہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.