25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
جواد احمد اور ابرار الحق کی ٹھن گئی
اردو ٹائمز - گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جواد احمد حاسد شخص ہے جو دوسروں کے اچھے کاموں میں برائیاں ڈھونڈتا ہے جبکہ گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ اگر ابرار الحق نے الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے?لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گلوکار جواد احمد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ابرارالحق نے کہا کہ حاسد خود کوئی کام نہیں کرتے لیکن دوسروں کے اچھے کاموں پر انگلی اٹھانا ان کی عادت ہوتی ہے? انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے نے لاہور میں ایک جدید ترین سہارا ڈائیگناسٹک لیب کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اس کے اٹھائیس کولیکشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں? اس لیبارٹری کے قیام سے غریب عوام کو ٹیسٹ کروانے میں آسانی ہو گی?انہوں نے کہا کہ اس لیبارٹری میں صحافی برادری کو خصوصی رعائت دی جائے گی? ابرارالحق کے بعد گلوکار جواد احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابرارالحق پر کوئی الزام عائد نہیں کیا بلکہ حقائق بیان کئے ہیں ?انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ چیریٹی کے ذریعے قوموں اور ملکوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا?ان کا کہنا تھا کہ ابرار الحق نے اگر بے سروپا الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے?جواد احمد کا کہنا تھا کہ چیریٹی کی آڑ میں لوگ اپنا کاروبار چلاتے ہیں، اور خود بڑے عہدوں پر فائز ہو کر بھاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں جبکہ اس عمل سے قوم کو بھکاری بنایا جا رہا ہے?