25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کترینہ کیف نے اپنی محبت کا اعتراف کردیا
اردو ٹائمز - بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بالآخر اپنی محبت کا اعتراف کر ہی لیا تاہم ان کے مداحوں کو اس پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہوں کسی فرد کے حوالے سے اپنے رومانوی جذبات کا اظہار نہیں کیا بلکہ کترینہ کیف کا یہ کہنا ہے کہ انہیں آن لائن شاپنگ سے محبت ہے? کترینہ کیف میں ان دنوںآ ن لائن شاپنگ کا جنون کی حد تک شوق پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں آن لائن شاپنگ سے محبت ہے کیونکہ اسی سے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے?کترینہ کیف کے مطابق ان کے لیے بازار اور مالز میں شاپنگ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ بازار میں ان کے بہت سے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں اور کبھی کبھی ان کے لیے ہجوم سے نکلنا اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے اس لیے ان کے خیال میں آن لائن شاپنگ نہ صرف آرام دہ عمل ہے بلکہ اس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی من پسند کی شاپنگ کی جاسکتی ہے?کترینہ کیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک تو وہ شاپنگ خود کرتی ہیں لیکن ممبئی میں آن لائن شاپنگ ان کے لیے سہولت سے کم نہیں اور اس سے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے?کترینہ کے مداحوں کے لیے یہ بات یقینا حیرانگی کا باعث ہوگی کہ صرف آن لائن شاپنگ کے ذریعے وہ کتنی خوشیاں خرید لیتی ہیں، انہیں اپنے اس عمل کو جاری رکھنا چاہیے?کترینہ کیف جو ان دنوں اپنے نئے گھر منتقل ہونے کے بعد اس کی زیبائش و آرائش میں مصروف ہیں، بہت جلد اپنے اس نئے گھر میں ایک پارٹی منعقد کرنے والی ہیں جہاں وہ اپنے تمام دوستوں کو مدعو کریں گی حالانکہ اس سے قبل انہوں نے اپنے گھر پر کبھی کوئی پارٹی منعقد نہیں کی?