تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مہیش بھٹ کےعلاوہ کسی نےمدد نہیںکی،راحت

اردو ٹائمز - پاکستان کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مہیش بھٹ کےعلاوہ بالی ووڈ کی کسی شخصیت نےان کی مدد نہیں کی۔ اور بھارت میں ضبط کئے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزار ڈالر واپس لینے کیلئے بھارتی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ لاہور میں سماجی کارکن میاں یوسف صلاح الدین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ بیرون ملک سے کمائے پیسوں پر پاکستان میں ٹیکس لاگونہیں ہوتا۔ جبکہ وہ پاکستان میں جو کچھ کماتے ہیں اس پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پندرہ لاکھ روپے جرمانے کےعلاوہ ان کی ایک لاکھ چوبیس ہزار ڈالر کی رقم ضبط کر لی گئی ہے۔ راحت فتح علی نے اس سارے معاملے میں کسی بھی سازش کےعنصر کو رد کردیا۔ اور کہا کہ سارا معاملہ بھارتی کسٹمز قوانین سے لاعلم ہونے کی وجہ پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.