25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پریتی زنٹا کے وارنٹ گرفتاری جاری
اردو ٹائمز - آئی پی ایل کی بیلنس شیٹ جمع نہ کروانے پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چندریگر کورٹ کے چیف مجسٹریٹ جے ایس سدھو نے آئی پی ایل ٹیم کے سربراھوں اداکارہ پریتی زنٹا، انڈسٹریلسٹ نیس واڈیا اور بزنس مین موہت برمن کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔ پریتی زنٹا کو رواں سال اپریل میں آئی پی ایل کے اثاثوں کی بیلنس شیٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا جس کی خلاف ورزی کرنے پر تینوں متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی تھی۔عدالت نے ان کے چوتھے ساتھی کرن پال کی بروقت عدالت میں پیشی دینے پر وارنٹ جاری نہیں کئے۔ کورٹ نے اگلی پیشی کے لئے چار اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی